ضلع نارائن پیٹ میں 4 و ی آر اوز کی معطلی ‘ لاپرواہی پر کلکٹر کی کارروائی

   

نارائن پیٹ 15 ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع کے موضع یومن پہاڑ کے چار وی او اوز کو ضلع کلکٹر نارائن پیٹ اسی وینکٹ راؤ نے دیہی ترقیاتی کاموں کے تیس روزہ پروگرام میں لاپرواہی پر تحصیلدار نارائن پیٹ کو حکم دیا کہ انہیں معطل کر دیں۔ ضلع کلکٹر کی ایماء پر تحصیلدار نارائن پیٹ وی وینکٹ راجو نے چار وی او اوز مالا بھیمیا ’ ونگومدا کشٹیا ‘ وینماں اور کروکتہ کو خدمات سے برطف کر دیا ہے ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر ایس وینکٹ راو ‘ دیہی ترقیاتی تیس روزہ پروگرام کے سلسلے میں مواضعات کا طوفانی دورہ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں لاپرواہی پر عہدیدار کوسخت انتباہ دے رہے ہیں ۔