ضلع نظام آباد میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 79 طلبہ غیر حاضر

   

نظام آباد:انٹرمیدیٹ امتحانات میں آج 79 طلبہ غیر حاضر رہے اور ایک طالب علم کو نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑلیا گیا ۔ ڈی آئی ا ی او رگھو راج کی اطلاع کے بموجب ضلع میں 16961 طلباء و طالبات میں سے 16182 طلباء و طالبات امتحان تحریر کی اور 79 طلباء غیر حاضر رہے ۔ نظام آباد گورنمنٹ بوائز کالج میں نقل نویسی کے دوران ایک طالب علم کو پکڑتے ہوئے معطل کیا گیا آج 11 ویں دن کیمسٹری اور کامرس امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا عہدیداروں نے مختلف مراکز کا معائنہ کیا ۔
منااکھیلی کے ضمنی گرام پنچایت انتخابات کی مہم جاری
بیدر۔ چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں گرام پنچایت کی رکن مریمہ نرسنگ کے اچانک ہی پرلوک سدھارنے کے بعد منااکھیلی کے وارڈنمبر 4 میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ 20 مئی کو رائے دہی یعنی ووٹ ڈالے جائیں گے۔جوامیدوارکھڑے ہیں۔ ان میں پربھاوتی شیوراج ، رمابائی شیوکمار اورسرسوتی ناگپا وغیرہ شامل ہیں۔ اس ضمن میں جناب سید سیف الدین انجم حوالدار، جناب سید قدیر نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی، جناب سید سمیع الدین حوالدار، جناب شنکر پنڈت رکن گرام پنچایت منااکھیلی، جناب محمد ظہیر رکن گرام پنچایت، مسٹرراجکمار رکن گرام پنچایت، محمد اصف، محمد رفیق اوردیگر نے مہم چلائی ۔