ضلع پریشد چیئرپرسن سرسلہ کی انسانی ہمدردی

   

گمبھی راؤ پیٹ۔ ضلع پریشد چیئرپرسن سرسلہ ارونا راگھواریڈی نے انسانی ہمدری کی ایک مثال پیش کرتے ہوے سڑک حادثہ میں زخمی افردا کو نہ صرف دواخانہ منتقل کیا بلکہ دواخانہ سپریٹنڈنٹ کو فون کال کرتے ہوے بہتر علاج کی ہدایت دی، تفصیلات کے مطابق ضلع پریشد چیرپرسن سرسلہ ارونا راگھوریڈی نے آج دوپہر اپنے قافلے کے ذریعہ کسی پروگرام میں شرکت کے بعد کوندراؤ پیٹ سے واپس ہو رہی تھی کہ راستے میں چاند نگر کے پاس ضلع نظام آباد منڈل سرکنڈہ کے ایک گاوں کا مسافر سے بھرا آٹو اپنا توازن کھو کر پلٹ گیا تھا ، اتفاقی طور پروہاں سے اپنے قافلہ کے ساتھ گزرنے والی ضلع پریشد چیئرپرسن اروناراگھواریڈی نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قافلے کو روک کر گاڑی سے اتر گئی اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں سرکاری دواخانہ منتقل کرنے کے اقدامات کئے اور دواخانہ سپریٹنڈنٹ کو فون کرتے ہوے حادثہ سے واقف اور بہتر علاج کی ہدایت دی، اس موقع پر انکے ہمراہ ایم پی پی چندرا گوڈ، آپیکس چیرمین بندہ نرسیا، ٹی آرایس کے سینئر قائدین نیالکونڈا راگھوا ریڈی، ایم پی ڈی او راما کرشنا اور منڈل میڈیکل آفیسر موہن کرشنا بھی موجود تھے۔