ضلع گنٹور میں سڑک حادثہ،چار افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ اے پی کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ کل شب ضلع کے تماپور گاوں کی قومی شاہراہ نمبر16کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کو لاری نے ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو کی موت گنٹور کے جی جی ایچ ہاسپٹل میں علاج کے دوران ہوگئی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ لاری کے ڈرائیور کی لاپرواہی سے یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔حادثہ کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔پولیس نے اس ٹریفک کو بحال کیا۔