ضمنی چناؤ :بی جے پی کو 59 کے منجملہ41نشستیں

   

نئی دہلی: بہار قانون ساز اسمبلی کے ساتھ 11 ریاستوں کی 59 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے منگل کو شاندار انداز میں 41 نشستیں حاصل کیں جبکہ کانگریس کو صرف 12 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کی تاخیر شب جاری ضمنی انتخاب کے نتائج کے مطابق بی جے پی نے مدھیہ پردیش کی 28 میں سے 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریاست میں اپنے اقتدار کو یقینی بنایا۔مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے پاس 230 نشستیں ہیں ۔اور اس کامیابی کے بعد بی جے پی کے پاس اب 226 نشستیں ہوگئی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس صرف نو سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔