طائف میں زبردست سمندری طوفان، عوام خوفزدہ

   

ریاض: ایک غیر معمولی واقعہ میں طائف شہر کے صحرا میں ایک بہت بڑا طوفان آگیا جس نے سعودیوں کو خوفزدہ کرکے رکھ دیا ہے۔ سعودی شہریوں نے ٹویٹر پر شہر کے شمال میں طائف میں اونٹ پل کے مشرق میں واقع العزب مقام سے طوفان کی خو فناک ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو کلپ کو قدرتی مظاہر اور موسمیات میں مہارت رکھنے والے اکاؤنٹس سے شٍیئر کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صحرائے طائف میں آسمان اور زمین کے درمیان ریت کا ایک بڑا حلقہ بن گیا اور پھر اس نے طوفان کا روپ دھار لیا ہے۔ فوٹیج میں وہ لمحہ بھی دکھایا گیا جب سمندری طوفان اپنے راستے میں موجود تمام پتھروں اور چٹانوں کو نگلتا چلا گیا۔ ان مناظر کو دیکھ کر لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا۔ موسمیات، ماحولیات اور بنجر زمین کی زراعت کے کالج کے ماہر معاذ الاحمدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کل طائف کے شمال میں آنے والے سمندری طوفان سے ایک شخص زخمی ہوگیا اور اس طوفان سے دیگر سنگین حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ رجحان عام طور پر موسم کی خرابی کی شدت کی وجہ سے گرم گیلی ہوا اور خشک ٹھنڈ ی ہوا کے درمیان عدم استحکام کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔