طالبان نے اقوام متحدہ کی تشویش کو مسترد کیا

   

کابل: افغانستان میں طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے افغان خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بالکی نے سلامتی کونسل کے خدشات کو خارج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ مسلمان ہیں اور افغان حکومت اسلامی حجاب کی پابندی کو معاشرے کے مذہبی اور ثقافتی طریقوں کے مطابق سمجھتی ہے۔سلامتی کونسل نے منگل کو باضابطہ اور متفقہ طورسے گزشتہ برس طالبان کے کنٹرول کے بعد لڑکیوں اورخواتین کو اسکولوں، سرکاری ملازمتوں اوراحتجاج کی آزادی پرپابندی کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کی تھی۔