کابل۔مذکورہ طالبان نے منگل کے روز کہاکہ وہ 57سال پرانے محمد ظاہر شاہ کے دوران کے ائین کو عارضی طور پر اپنائیں گے۔خامہ پریس کے بموجب چین کے سفیر برائے کابل سے ملاقات کے دوران طالبان کے کارگذار وزیرانصاف عبدالحکیم شاری نے کہاکہ ائین کا عارضی نفاذ ان کی عبوری حکومت کے دوران رہے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ طالبان نے منگل کے روز کہاکہ وہ 57سال پرانے محمد ظاہر شاہ کے دوران کے ائین کو عارضی طور پر اپنائیں گے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ائین کانفاذ کچھ اس طرح کیاجائے گا کہ اس سے شرعی قوانین او راسلامی امارات افغانستان کے اصول متاثر نہ ہوسکیں۔
افغانستان پر خطرے کے متعلق شاری نے کہاکہ وہ تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور مزیدکہاکہ افغانستان کی سرزمین سے علاقائی ممالک کے لئے کوئی بھی خطرہ نہیں ہوگا۔
خامہ نیوز کے بموجب حامد کرزائی حکومت کے پہلے سال کے دوران بھی عارضی طور پر کنگ ظاہر شاہ کے ائین کا نفاذ عمل میں لایاگیاتھا۔