طالبان نے ہیومن رائٹس کمیشن سمیت متعدد ادارے تحلیل کر دیے

   

کابل : افغانستان میں طالبان نے انسانی حقوق کے کمیشن سمیت پانچ اہم محکمے تحلیل کر دیے ہیں۔ پیر کے روز ایک طالبان عہدیدار نے کہا کہ موجودہ معاشی مسائل کے حالات میں یہ ادارے غیرضروری تھے۔ افغانستان کو پانچ سو ایک ملین ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ طالبان حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ان اداروں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ تحلیل کیے جانے والے اداروں میں افغان کونسل برائے قومی مفاہمت اور دستور پر عمل درآمد کا کمیشن بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں افغانستان سے غیرملکی فورسز کے انخلا کے بعد طالبان نے کابل پر قبضہ کر لیا تھا۔