طالبان کی کارروائی میں 20سکیورٹی جوان ہلاک

   

کابل ۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے سکیورٹی حکام کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کے دو حملوں میں 16 فوجی اور چار پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ طالبان کے یہ حملے امریکہ کے ساتھ امن معاملت طے ہونے کے تین ہی دن بعد کئے گئے ہیں۔ 16 فوجیوں کو قندوز میں ایک چھاؤنی پر کئے گئے حملے میں ہلاک کیا گیا۔ قندوز شہر ہی میں ایک اور حملے میں چار پولیس اہلکاروں کی موت ہوئی۔ ایک ہفتے تک حملے نہ کرنے کے اعلان کے فوری بعد طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق ایسے حملے اْس وقت تک جاری رکھے جائیں گے جب تک افغان مذاکرات شروع کرنے کا کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا۔