طالبان کے جنگی جرائم کی جانچ ائی سی سی کرے گا

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے نئے پراسکیوٹر نے عدالت سے کہاکہ سال2003سے دعوۃ اسلامی اورطالبان کے حامیوں کی افغانستان میں انسانیت کے خلاف کئے جانے مبینہ جرائم میں جانچ کی جائے گی‘ گارڈین نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

کریم خان کا یہ اقدام عالمی قوانین کے استعمال انسانیت کے خلاف عصری جرائم کے لئے ہی نہیں بلکہ ماضی کے معاملات کی تحقیقات کاحوصلہ ظاہر کرتا ہے۔

مذکورہ ہاگو نژاد ائی سی سی نے نید ر لینڈس میں افغانستان کے سفارت خانہ کے ذریعہ تحقیقات کو دوبارہ شروع کرنے کی منشاء کی جانکاری دی ہے۔

اس سے قبل2020اپریل میں اس وقت کی اشرف غنی افغان حکومت کی جانب ائی سی سی وکلاء کے ساتھ تعاون اور شواہد اکٹھا کرنے کے لئے وقت کا حوالہ دیتے ہوئے تحقیقات پر روک لگانے کی ایک درخواست پر کاروائی روک دی گئی تھی۔

ائی سی سی پراسکیوٹر کے طور پر نو سال کی معیاد کی تکمیل میں جس کے تین ماہ باقی ہے ایک برطانوی کیو ں ی خان نے کہاکہ ”مذموم اورمجرمانہ کاروائیاں فوری بند ہونا چاہئے اور 75سال قبل انسانیت کے اعزاز میں بنیادی احترام کے ساتھ نیوریم برگ میں قائم کئے گئے اصولوں کی بنیاد پر اس ضمن میں تحقیقات ہونی چاہئے“