طالبان کے ساتھ مغربی مذاکرات میں ہند۔ پاک ایک ساتھ

,

   

اوسلو : ناروے میں ہونے والی ملاقات میں طالبان سے ان وعدوں کو پورا کرنے کو کہا گیا، جو انہوں نے عالمی برادری سے کیے ہیں۔ طالبان کے نمائندوں نے عالمی سفارت کاروں کے درمیان ہی ہندوستان اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ ناروے کی حکومت افغانستان سے متعلق اوسلو میں امن کانفرنس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ تعطل کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھی، جس میں مغربی ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ ہی بھارت اور پاکستان کے نمائندوں نے بھی ایک ساتھ طالبان سے ملاقات کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہندوستان اور پاکستان کو کسی یورپی ملک میں مدعو کیا گیا ہو، حالانکہ دونوں ملک اس سے پہلے روس کی میزبانی میں ماسکو فارمیٹ اور قطر کی میزبانی میں دوحہ میں اسی طرح کی کوششوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ میڈیا میں اس کانفرنس سے متعلق جو باتیں سامنے آئی ہیں اس کے مطابق اس کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا اور طالبان انتظامیہ پر اپنے وعدوں پر عمل کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا تھا۔