طالب علم کی خودسوزی

   

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کتابوں کیلئے والد سے رقم لینے کے بعد ایک طالب علم نے خودسوزی کرلی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 32 سالہ سائی رام نے گذشتہ ہفتہ اپنے جسم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی ۔ یہ طالب علم کتہ پیٹ علاقہ کے ساکن شیواجی کا بیٹا تھا ۔ جس کا آبائی مقام محبوب آباد بتایا گیا ہے ۔ 29 ستمبر کے دن اس نے اس کے والد سے کتابوں کیلئے ایک ہزار روپئے حاصل کئے اور مکان سے چلاگیا ۔ 30 ستمبر کے دن اس کے والد نے ایک فون کال حاصل کیا جس میں اس کے لڑکے کی اطلاع دی گئی اور طالب علم کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ اس طالب علم کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔