نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو طلاق حسن سے متعلق ایک کیس میں عرضی گزار کے وکیل کو اسی طرح کے معاملے میں سپریم کورٹ کے سامنے ہونے والی کاروائی میں شرکت کی آزادی دی ہے۔جسٹس یشونت ورما نے اس معاملے میں ہدایات لینے کی آزادی دی۔ عدالت نے کہا، ایسا ہی ایک کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، آپ وہاں کی کاروائی میں شامل ہو سکتے ہیں۔پٹیشنر کے وکیل موہن ایس اور شبھم جھا نے کہا کہ دونوں کیسوں میں عرضی گزار مختلف ہے، بنچ نے کہا، درخواست گزار مختلف ہو سکتا ہے، لیکن مسئلہ ایک ہی ہے۔ آپ وہاں شامل ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ ہم آپ کو مشورہ نہیں دے سکتے۔ عدالت نے اس معاملے کی مزید سماعت 12 جنوری 2023 کو کی ہے۔سماعت کے دوران ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے زبانی مداخلت کرتے ہوئے کہا، موجودہ عرضی کاپی پیسٹ کا کام ہے اور عدالت کے وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو فریق بنائے بغیر طلاق حسن کو چیلنج کیا۔