پریاگ راج، 6 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کو ملک کے نوجوانوں کی ناراضگی اور مایوسی کی علامت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک بے روزگاری، پیپر لیک اور امتحان سے متعلق بے ضابطگیوں سے پریشان طلباء اور نوجوانوں کے غم و غصے کا نتیجہ ہے ۔ پریاگ راج میں صحافیوں سے سنجے سنگھ نے کہا کہ بڑی تعداد میں نوجوان روزگار کے فقدان اور مسابقتی امتحانات میں خرابیوں سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ سمیت مختلف امتحانات میں پیپر لیک و دیگر بے ضابطگیوں نے لاکھوں طلباء کے مستقبل کو متاثر کیا ہے ۔ ان کے مطابق، کاکروچ جنتا پارٹی کے نام سے سامنے آیا احتجاج نوجوانوں کے اسی عدم اطمینان اور غصے کا اظہار ہے ۔ سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ پیپر لیک ایک بڑی منظم بدعنوانی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس سے طلباء کا تعلیمی نظام پر سے اعتماد کمزور ہوا ہے ۔