طلبہ کا پولیس سے استفسار ”احتجاج کرنے پر کیا ہمیں بھی انناؤ عصمت ریزی متاثرہ کی طرح صورتحال کاسامنا ہوگا“۔ ویڈیو

,

   

انناؤ عصمت ریزی کی متاثرہ چند دن قبل ایک سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے۔ مذکورہ سڑک حادثے کے پس پردہ مبینہ طور پر کہاجارہا ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیب سنگھ سینگر جس پر متاثرہ کی اجتماعی عصمت ریزی کا الزام عائد ہے کی سازش کا حصہ قراردیاجارہا ہے۔

مرکزی اور اترپردیش کی ریاستی حکومت خواتین کے حقوق کے لئے خود کو سنجیدہ پیش کرتی ہے مگر جس طرح کے واقعات رونماہورہے ہیں

اس سے صاف ظاہر ہے کہ اترپردیش میں خواتین غیرمحفوظ ہیں۔یوپی پولیس پر ائے دن اس طرح کی واقعات کی پردہ پوشی کا الزام بھی لگتا ہے۔

خیر جہاں تک دی کوئنٹ کا یہ ویڈیو جس میں ایک اسکولی طلبہ کا یوپی پولیس سے استفسار کہ

اگر کیاکوئی لڑکی یاعورت اپنے حفاظت او رمزاحمت میں پولیس میں شکایت کرتی ہے یا پھر احتجاج کرتی ہے تو اس کو بھی انناؤ متاثرہ جیسی صورتحال کا سامنا تو نہیں کرنا پڑے گا‘

ان دنوں سوشیل میڈیاپر کافی وائیرل ہورہا ہے۔ آپ بھی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں

YouTube video