طوفان نسرگ سے خطرہ عملاً ختم

   

نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) سائیکلون نسرگ کے سبب مہاراشٹرا میں بارش سے متعلقہ واقعات میں دو افراد فوت ہوئے لیکن جمعرات کو یہ طوفان کمزور پڑ گیا ، البتہ ملک کی شمالی ریاستوں کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کم دباؤ کے علاقہ میں پہنچ کر کمزور ہوگیا ۔ اس طرح یہ طوفان کا خطرہ عملاً ختم ہوگیا ہے۔ اس کے اختتام اثرات کے تحت مدھیہ پردیش میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔