بنکاک / یانگون : ایشیاء کے رواں سال کے سب سے طاقت ور طوفان یاگی کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان نے چین، فلپائن اور ویتنام کے بعد اب تھائی لینڈ، لاؤس اور میانمار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔طوفان یاگی سے جنوب مشرقی ایشیاء میں شدید بارش، خطرناک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پورے خطے میں لاکھوں افراد متاثر ہیں۔ ہزاروں افراد کے گھر سیلاب میں بہہ گئے۔