طیارہ کو سڑک پر لینڈنگ کے بعد اسمگلرس نے آگ لگادی

,

   

میکسیکو سٹی : ڈرگ اسمگلرس نے ملٹری عہدیداروں کی جانب سے ان کا تعاقب کئے جانے پر اپنے پرائیوٹ جٹ طیارہ کو سڑک پر اتاردیا اور فوری اسے آگ لگادی۔ یہ واقعہ میکسیکو کا ہے۔ ملٹری کے جٹ طیارہ خانگی جٹ کا تعاقب کر رہے تھے، جیسے ہی وہ میکسیکو کی فضائی حدود میں داخل ہوا ۔ اس واقعہ میں گرفتاریوں کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ملٹری حکام نے بتایا ہے کہ قریبی علاقہ میں 390 کیلو گرام کوکن کے ساتھ ایک ٹرک پایا گیا۔