ظہیرآباد بلدیہ کیلئے 18 کروڑ روپئے منظور :صدرنشین

   

ظہیرآباد۔ 26ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد صدرنشین بلدیہ محمد یونس نے سیاست نیوز کو بتایا کہ ظہیرآباد ایم پی سریش کمار شٹکار کے ہمراہ ڈائریکٹر تلنگانہ میونسپل ایڈمنسٹریشن محترمہ سری دیوی نے ظہیرآباد بلدیہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ڈرافٹ فنڈس کی منظوری عمل میں لاتے ہوئے ظہیرآباد کے ترقیاتی کاموں عوامی بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے 18 کڑوڑ کی منظوری عمل میں لائی گئی جس میں پہلے مرحلے کے تحت 2.50 کڑوڑ کے سی سی روڈ ڈرنیج 37 وارڈس میں اسٹریٹ لائیٹ کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے مابقی وارڈس اور جرنلسٹ کالونی میں عنقریب 6 تا 7 دنوں میں زیر التوا وارڈس میں سی سی روڈ ڈرینج پانی کی پائپ لائین ، عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی عمل میں لائی جائیگی ۔ صدرنشین بلدیہ محمد یونس نے کہا کہ منظورہ فنڈس سے ظہیرآباد عوام کی ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ۔ بلدی وارڈس میں کونسلرس بلدیہ عوامی مقامات پر تفصیلی جائزہ لیکر سی سی روڈ س ، کلورٹ اسٹریٹ لائیٹ ، پینے کے پانی کی سربراہی ، کچرہ کی نکاسی اور تمام سہولیات کو فراہم کیا جائیگا۔ صدرنشین بلدیہ محمد یونس نے ظہیرآباد بلدیہ کے لئے 18کڑوڑ روپیوں کی منظوری پر چیف منسٹراے ریونت ریڈی، ریاستی وزیر دامودھراج نرسمہا ، انچارج ریاستی وزیر وویک سوامی ، ایم پی سریش کمار شٹکار ، سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی ڈاکٹر ایچندر شیکھر ، ڈاکٹر اجول ریڈی ریاستی کانگریس قائد ، گریدھر ریڈی سٹ ون چیرمین ، محمد تنویر سابق انڈسٹریل کارپوریشن چیرمین ، ارکین بلدیہ ظہیرآباد سے اظہار منمونیت کیا۔