ظہیرآباد میں ایمسٹ اورنیٹ کیلئے تربیتی کوچنگ

   

ظہیرآباد ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گور نمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد میں ایمسٹ اور نیٹ میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کے لئے مفت کوچنگ کا یکم اپریل تا /30 اپریل انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کا اہتمام محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی زیرسرپرستی قائم مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ نے کیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب جاریہ سال منعقد شدنی EAMCET (AM) اور NEET امتحانات میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے ایسے امیدوار جنہوں نے کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹرمیڈیٹ سال اول میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور سال دوم کا امتحان بھی لکھ چکے ہوں ، داخلے کے لئے اہل ہوں گے ۔ خواہشمند امیدوار ، میمورنڈم آف مارکس سال دوم ، سال اول کی زیراکس کاپی ، سال دوم کا ہال ٹکٹ ، آدھار نمبر EAMCET (AM) / NEET 2019 میں شرکت کیلئے آئن لائن داخل کردہ درخواست کی زیراکس کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز ، اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کرکے پروگرام کوآرڈینیٹر محمد صلاح الدین سے گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد کے اوقات کار میں رجوع ہوکر داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440378302 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔