ظہیرآباد میں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

ظہیرآباد ۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے ایم ایل اے کیمپ آفس میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے 13 افراد میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے جاری کردہ امدادی چیکس مالیتی 454000 روپئے تقسیم کئے ۔ جس کیلئے انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے دیگر سرکردہ قائدین جی وجئے کمار آتما کمیٹی چیرمین ، راملو یادو و سنگمیشور ظہیرآباد اور جھرہ سنگم منڈلوں کے پارٹی صدور کے بشمول رام ریڈی ، سیدمحی الدین ، بابی ، مدیرج اور دیگر موجود تھے ۔

گلبرگہ میں مسلم لیگ کا مشاعرہ
گلبرگہ ۔بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی یکجہتی کے عنوان کے تحت مسلم لیگ کی جانب سے ایک مشاعرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مشاعرہ کا انعقاد خواجہ صدر الدین پٹیل، جنرل سیکریٹری انڈئین یونئین مسلم لیگ ،ضلع گلبرگہ کی رہائش گاہ ، کے فخر ملت ہال ، مدرسہ انوار القرآن ، ملت نگر میںبروز جمعہ ، بتاریخ2اکتوبر صبح 10.30بجے منعقد ہوگا۔