ظہیر الدین علی خاں ٹیالینٹ ڈیولپمنٹ سنٹر کا آج افتتاح

   

جناب عامر علی خاں مہمان خصوصی
حیدرآباد۔یکم؍ اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کیریئر گائیڈنس کونسل نے قرآن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جناب ظہیر الدین علی خاں ٹیالینٹ ڈیولپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹریننگ، پلیسمنٹ اور اسٹارٹ اَپس کے قیام میں رہنمائی کی جائے گی۔ جناب عامر علی خاں رکن قانون ساز کونسل و نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست 2 اکٹوبر کو 3 بجے دن اردو گھر مغلپورہ میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفی شریف سابق ڈائرکٹر دائرۃ المعارف اور صدر کیریئر گائیڈنس سنٹر حیدرآباد اور پروفیسر سید علیم اشرف جائسی ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ عربی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی و نائب صدر کیریئر گائیڈنس کونسل مہمانان اعزازی رہیں گے۔ ٹیالنٹ ڈیولپمنٹ سنٹر کے قیام کا مقصد اقلیتی نوجوانوں کی ٹریننگ اور پلیسمنٹ کے علاوہ چھوٹی اور متوسط صنعتوں کے قیام میں رہنمائی کرنا ہے۔1