عآپ ناگالینڈ میں الیکشن لڑے گی

   

کوہیما : عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی ناگالینڈ میں آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔اے اے پی کے شمال مشرقی انچارج راجیش شرما نے کوہیما میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سابق ایم ایل اے آسو کیہو کو پارٹی کا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ پارٹی کو امید ہے کہ مسٹر کیہو کی قیادت میں اے اے پی ناگالینڈ میں اٹھے گی اور آنے والے سالوں میں جڑیں پکڑے گی، جو ریاست کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔مسٹر شرما نے کہا کہ پارٹی بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی ہے جو ناگالینڈ میں بھی اہم مسئلہ تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ناگالینڈ میں بھی بدعنوانی کی جڑیں گہری ہیں اور اس نے صحت کی دیکھ بھال، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں میں ترقی کو متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ناگالینڈ کے عوام کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور سیاست سے بدعنوانی کا خاتمہ کرکے گڈ گورننس، ایماندارانہ سیاست اور ترقی کے لیے ووٹ دیں۔