حیدرآباد ۔ 3 اگست (پریس نوٹ) دفتر ٹرسٹ عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے بموجب مراکز اردو سنٹر کے ذمہ داروں صدور و معتمدین و معلم حضرات اپنے اپنے مراکز کا جلد از جلد نام درج رجسٹرڈ کروالیں تاکہ فہرست میں نام شامل کیا جاسکے۔ امتحانات اردو دانی، زبان دانی، انشاء تین درجات کے امتحانات 29 ستمبر مقرر ہیں۔ نئے سنٹر قائم کرنے والے حضرات بھی توجہ فرمائیں تاکہ اردو کی ترقی ہو۔ جہاں عربی و اردو پڑھائی جاتی ہے۔ سیونگ سنٹر اور جہاں مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھائی جاتی ہے۔ ایسے ادارے بھی اردو سکھا سکتے ہیں۔ دفتر عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) سے فری کتابیں حاصل کرکے تعلیم کا آغاز کردیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں۔ مرد و خواتین اردو سیکھنے کے بعد شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ اردو کلاسیس قائم کرنے والوں کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا۔ فون نمبر 8367043856 ، 040-24744180 (EXT) (225) پر اوقات صبح 11 تا 5 بجے مقرر ہے۔