عادل آبادمیں اے ائی ایم ائی ایم کے سابق لیڈر کی فائرینگ کامعاملہ۔ این ائی ایم ایس میں زخمی شخص کی موت

,

   

عادل آباد ٹاؤن کی تھتیگوڑ ہ کالونی میں 18ڈسمبر کے روز یہ واقعہ پیش آیاتھا جب دوگروپوں کے درمیان تصادم پیش آیاتھا
حیدرآباد۔پولیس کے بموجب کل ہندمجلس اتحا د المسلمین کے سابق لیڈر ی فائیرنگ میں زخمی تین لوگوں میں سے ایک نظام انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(این ائی ایم ایس) حیدرآباد میں ہفتہ کے روز فوت ہوگیاہے۔

عادل آباد میونسپلٹی کے سابق کونسلر(55) سالہ سید ضمیر ان تینوں لوگوں میں شامل تھے جن پر اے ائی ایم ائی ایم کے عادل آباد ضلع صدراور سابق ڈپٹی چیرمن عادل آباد میونسپلٹی نے فائیرنگ کے ساتھ چاقو سے حملہ کیاتھا‘ حملہ کی وجہہ دوگروپوں کے درمیان تصادم بتائی جارہی ہے۔

ضمیر کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور حالت خراب ہونے کی وجہہ سے انہیں حیدرآباد منتقل کردیاگیاتھا۔ دیگر دو افراد سیدمنان اور سید محتشم کوپھسلیوں میں چوٹیں لگی تھیں‘ راجیو گاندھی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(آر ائی ایم ایس) عادل آباد میں وہ زیرعلاج ہیں۔

اس سے قبل فاروق احمد پر ائی پی سی کی307اور انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ27/30کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ عادل آباد پولیس کے افیسر ان اسپیشل ڈیوٹی(او ایس ڈی) راجیش چندرا نے کہاکہ ”اب ہم ائی پی سی کی دفعہ 302کے تحت ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کریں گے“۔

فی الحال فاروق احمد 14دنوں کی عدالتی تحویل میں ہیں۔عادل آباد ٹاؤن کی تھتیگوڑ ہ کالونی میں 18ڈسمبر کے روز یہ واقعہ پیش آیاتھا جب دوگروپوں کے درمیان تصادم پیش آیاتھا۔

دوگروپوں کے درمیان کی پرانی دشمنی کرکٹ میاچ کو لے کر بچوں کے درمیان لڑائی کی وجہہ سے بڑھ گئی۔مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم کے لیڈر نے جہاں پر لوگوں کو ہجوم کھڑاتھا وہاں جاکر فائرینگ کردی۔ واقعہ کے ایک روز بعد احمد کو اے ائی ایم ائی ایم پارٹی سے نکال دیاگیا اور عادل آباد یونٹ کو تحلیل کردیاگیاہے۔