احاطہ عدالت میں ضلع انچارج ایس پی راجیش چندر کی پریس کانفرنس
عادل آباد۔ ضلع عادل آباد مجلس اتحادالمسلمین صدر و نائب صدر سابق مسٹر فاروق احمد فائرنگ کیس کی سماعت کی غرض سے ہائی کورٹ کی ہدایت پر مستقر عادل آباد میں فاسٹ ٹریک کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں حاضر ہوکر کیس سے متعلق تمام تفصیلات فاسٹ ٹریک کورٹ جج کو واقف کروانے کے بعد عدالت کے احاطہ میں عادل آباد ضلع انچارج ایس پی مسٹر راجیش چندرا نے میڈیا سے کہا کہ گزّشتہ سال 18 ڈسمبر کو فاروق احمد کی جانب سے جو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سید ضمیر 55 سالہ کی موت 26 ڈسمبر کو ہوئی ۔ مرحوم کے افراد خاندان کو انصاف دلانے کی غرض سے فاسٹ ٹریک کورٹ جج کے روبرو پیش ہوکر تفصیلات سے واقف کرایا گیا جبکہ اس موقع پر فاروق احمد بھی موجود تھے۔ ضلع ایس پی نے مزید تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں تعطل پیدا کرنے کی غرض سے کیس کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی جو ہائی کورٹ میں تعطل کا شکار بنی ہوئی ہے۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ تاہم چھ گواہوں کے بیانات کو قلمبند کیا گیا ہے۔ میڈیا سے خطاب کے موقع پر وکیل پی پی مسٹر ایم رمنا ریڈی، ٹریفک سب انسپکٹر مسٹر شیخ عبدالباقی بھی موجود تھے۔ فاسٹ ٹریک کورٹ 26 ڈسمبر سے کیس کی سماعت کررہی ہے۔