عادل آباد محفوظ علاقوں میں ملک میں پانچویں مقام پر

   

حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) قومی سطح کے سروے کے مطابق عادل آباد ضلع عوام کیلئے سب سے محفوظ مقام ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی اقتصادی مشاورتی کونسل نے سوشیل پروگریس انڈیکس اور محفوظ اضلاع کی رپورٹ جاری کی ۔ ملک کے سب سے محفوظ اضلاع میں عادل آباد نے 85 نشانات کے ساتھ ملک میں پانچواں مقام حاصل کیا جبکہ تلنگانہ میں اسے پہلا مقام ملا ۔ سروے میں 89 مختلف امور کا جائزہ لیا گیا جن میں خواتین کے خلاف جرائم، بچوں کے خلاف جرائم، سائبر کرائم، قتل، سڑک پر ہونے والی اموات، پُرتشدد جرائم اور دوسرے امور شامل ہیں۔ وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق عادل آباد ضلع کو روزگار اور آمدنی کے زمرہ میں سرفہرست قراردیا گیا۔ واضح رہے کہ عادل آباد ضلع کا شمار پسماندہ علاقہ کے طور پر ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں شخصی تحفظ کیلئے 42 نشانات حاصل ہوئے جبکہ عادل آباد ضلع کو 85 نشانات ملے۔ سیکوریٹی رینکنگ کے اعتبار سے عادل آباد ضلع میں پولیس کی غیر معمولی کارکردگی رہی ہے۔ر