عادل آباد میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

   

حیدرآباد13 اکتوبر (یواین آئی) عادل آباد میں کل شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ان جھٹکوں کامرکز اوٹنور سے 7 کلو میٹر دور دس کلومیٹرگہرائی میں رہا۔عہدیداروں نے کہاکہ زلزلہ پیما پر ان کی شدت 3.0 درج کی گئی ۔ان جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگ،خوف کے عالم میں گھروں سے نکل پڑے اور کئی افراد نے جان بچانے سڑکوں پر ہی رات گذارنے کو ترجیح دی۔بعض افراد رشتہ داروں کی خیریت معلوم کرتے دیکھے گئے ۔ان جھٹکوں میں کسی بھی قسم کی اموات یا پھر کسی بھی قسم کے نقصانات کا پتہ نہیں چل سکا۔