عادی سارق الیکٹریشن گرفتار

   

سی سی ٹی وی سے ملزم کی شناخت، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/10 جنوری، ( سیاست نیوز) سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جانچ کے دوران عابڈز پولیس نے نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایک عادی سارق 52 سالہ شخص عمرکو گرفتار کرلیا ۔ اس کی گرفتاری سے پولیس نے 13 مقدمات کی یکسوئی کرلی۔ نواب صاحب کنٹہ علاقہ کا ساکن شخص عمر متوطن ناندیڑ پیشہ سے الیکٹریشن جو کام کے بہانے مکانات کا جائزہ لے کر سرقہ کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے579 تولہ سونا ،1510 تولہ چاندی، دیگر 23 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ گرفتار عادی سارق صبح 10 تا شام 6 بجے تک کالونیوں میں گشت کرتا تھا اور اس کے ساتھ الیکٹریشن کام کے استعمال میں آنے والی اشیاء رہتی تھی جس کی مدد سے وہ مکانات کے تالے توڑ کر واردات انجام دیتا تھا۔ رچہ کنڈہ حیدرآباد اور سائبرآباد میں اس نے سرقہ کی وارداتیں انجام دی ہے۔