عارف خان بیجنگ سرمائی کھیلوں میں رسائی سے مسرور

   

سری نگر۔ بیجنگ میں آئندہ سرمائی کھیلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والے الپائن اسکئیر عارف خان چین جانے سے پہلے مشہورگلمرگ اسکی ریزورٹ میں سخت محنت کررہے ہیں ۔ ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے واحد اسکئیر عارف نے اپنے انتخاب کو خواب پورا ہونے جیسا قرار دیا ۔ دبئی کوالیفائنگ ایونٹ کے دوران سرمائی کھیلوں میں جگہ بنانے والے عارف نے گلمرگ میں میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکینگ میری زندگی ہے، اسکینگ میرا جنون ہے۔عارف نے کہا کہ وہ سخت محنت کے باوجود پہلے اولمپکس میں جگہ نہیں بنا سکے۔انہیں سوئٹزرلینڈ جانا تھا لیکن مالی مجبوریوں کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا سکے۔عارف خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بیجنگ سے خالی ہاتھ نہیں لوٹیں گے۔