عازمین حج کا اولین قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیاپہلی بار آئے عازمین خوشی سے سرشار

,

   

ریاض۔ 21 اپریل (کے این واصف ) روحانی منظر کے درمیان خوشی سر سرشار عازمین حج کے اولین گروپ مکہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مسجد الحرام کا رخ کیا جس کے ساتھ ہی حج 2026 کا آغاز ہو گیا ہے۔حجاج کی آمد سکون اور روحانیت سے بھرپور ماحول میں ہو رہی ہے جہاں سعودی حکومت کی جانب سے انہیں خدمات کا جامع نظام فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ حجاج کو سفر میں سہولیات ملیں اور وہ اپنی عبادات خشوع و خضوع اور سکون سے کر سکیں۔ پہلی مرتبہ مکہ میں داخل ہوئے عازمین مسرت سے سرشار نظر آئے۔