عازمین حج کی آمد پر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل

,

   

مختلف شہروں سے آنے والوں کا 8 ذی الحجہ تک مکہ میں قرنطینہ

جدہ :حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے عازمین حج سعودی عرب کے مختلف شہروں سے مکہ المکرمہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔عازمین حج مدینہ منورہ، ریاض، تبوک اور جہیزان سے مکہ المکرمہ پہنچ رہے ہیں۔ حجاج کرام منی روانگی سے قبل مکہ مکرمہ میں 8 ذی الحج تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ وزارت حج و عمرہ کی ہدایت پر عازمین کے استقبال کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔کورونا وائرس کے کیسیس میں اضافہ کی وجہ سے حج کو اس سال 1000 افراد تک محدود کردیا گیا ہے ۔ تمام 1000 عازمین سعودی عرب کی رہائشی ہوں گے جن میں 700 غیرملکی شامل ہیں ۔ سعودی عرب میں مقیم افراد جن کا حج کیلئے انتخاب عمل میں آیا انہوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے جن میں بلغاریہ کی خدیجہ میں شامل ہیں ۔ سوڈان کے موڈیز محمد نے عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سعودی حکومت کے اقدامات کی ستائش کی ۔ /29 جولائی سے مناسک حج کا آغاز ہوگا ۔ نماز اور طواف کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ صحت اور حفاظت کا لحاظ کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہونا بھی لازمی ہوگا ۔ رہائشی عمارات ، کھانے ، بسوں اور حجام کی دوکانوں کے علاوہ عرفہ ، مزدلفہ ، جمرات اور مسجد الحرام میں عبادات سے متعلق نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ /19 جولائی سے /2 اگست تک منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں اجازت نامے کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی ۔ مطاف اور صفاء و مروہ کی جگہ کو حج زائرین کے ہر کارواں کے طواف اور سعی کے بعد سینیٹائیز کرنے کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ہر شخص کے درمیان دیڑھ میٹر کا فاصلہ ہوگا ۔