عازمین کی تعداد 1941 میں 24000 تھی جو اب 30 لاکھ ہوگئی

   

3000 پروازوں کے ذریعہ اللہ کے مہمانوں کی آمد، قیام کیلئے 350,000 اے سی خیموں کا قیام
مکہ معظمہ ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دین اسلام کے پانچویں رکن فریضہ حج بیت اللہ کے سالانہ مناسک کا اسلام کی مقدس ترین سرزمین مکہ معظمہ میں جمعہ سے آغاز ہوگیا جہاں اقطاع عالم کے 30 لاکھ مسلم مرد و خواتین نے خانہ کعبہ کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر سفید احرام اوڑھے ہوئے لاکھوں فرزندان توحید کے اجتماع سے سفید سمندر نظر آرہا تھا۔ مناسک کے دوران مرد احرام کہلائے جانے والے بغیر سلائی کے سفید چادر جسم پر اوڑھتے ہیں جبکہ خواتین سروں پر حجاب باندھتی ہیں۔ انہیں مناسک کے دوران ڈھیلے ڈھالے عام ملبوسات پہننے کی اجازت رہتی ہے۔ 1941 میں اقطاع عالم کے صرف 24000 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ اس سال ان کی تعداد تقریباً 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو گذشتہ سال 23 لاکھ اور 2016ء میں 18 لاکھ تھی۔ 30,00,000 عازمین کے قیام کیلئے 350,000 ایرکنڈیشنڈ خیمے نصب کئے گئے ہیں۔ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں 5,600 ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کی عمارتوں کو عازمین کی خدمات کیلئے مخصوص کردیا گیا۔ واضح رہیکہ اقطاع عالم کے 30 لاکھ عازمین 3000 بین الاقوامی پروازوں کے ذریعہ مملکت سعودی عرب پہنچے ہیں۔