عازم حج خاتون کو مکہ میں بچہ تولد

   

مکہ مکرمہ : نائجیریا سے حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والی خاتون کے یہاں مکہ میں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون 7 ماہ کی حاملہ تھی جس نے اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔ رپورٹس کے مطابق نائجیریا کے نیشنل حج کمیشن کلینکس کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عثمان گلادیما نے کہا ہے کہ حاملہ عازمین نے اس مشورے کو نظر انداز کیا کہ انہیں حج کیلئے نہیں آنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکہ میں ہم نے 3 کلینکس قائم کیے ہیں اور مزید حاجیوں کے آنے کے بعد 7 کلینکس بنانے کا منصوبہ ہے، ہماری کوششوں کے باوجود بہت سے حجاج اپنی دوائیں لے کر نہیں آتے۔
پوپ فرانسس 9 روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
ویٹکن سٹی : عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو 9 روز بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس سرجری کے بعد 9 روز اسپتال میں رہے، پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر ان کی سرجری کی گئی تھی۔ ویٹیکن سٹی سے ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس کی مصروفیات 18 جون تک منسوخ کی گئی ہیں۔