لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے دبگا علاقے میں ایک معشوقہ کومبینہ طور سے اس کی عاشق نے عمارت کی چوتھی منزل سے دھکا دے دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔جوائنٹ پولیس کمشنر پیوش مورڈیا نے بدھ کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ڈوڈا کالونی کے ایک مکان کی چوتھی منزل سے گرنے سے 19سالہ لڑکی ندھی گپتا کی موت ہوگئی۔ گرنے کی تیز آواز سے موقع پر پہنچے اہل خانہ نے زخمی حالت میں اسے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے د یا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ بسنت پور باشندہ سفیان نامی نوجوان نے ندھی کو دھکا دیا جس کی بعد گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق سفیان متوفی پر تبدیل مذہب کر کے شادی کا دباؤ بنارہا تھا۔ اس سلسلے میں قتل اور غیر قانونی طریقے سے تبدیل مذہب کی کوشش کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔