عاشق کی دھوکہ دہی کا شکار نابالغ حاملہ لڑکی کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ عاشق کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ ایک 16 سالہ حاملہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ گھٹکیسر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں گھن پور منڈل کی لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ لڑکی کے پیٹ میں درد کے سبب گذشتہ روز اس نابالغ کو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اس لڑکی کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔ پریشان حال والدین کے ساتھ لڑکی اپنے مکان پہنچی اور 20 جنوری کو عاشق ومشی سے ملاقات کی اور اپنے حمل سے ہونے کی بات بتاتے ہوئے شادی کا مطالبہ کیا۔ کل تک جس نے شادی کا وعدہ کیا تھا اچانک وعدہ سے منہ موڑ لیا اور لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ مایوسی اور غم کے عالم میں لڑکی اپنے مکان پہنچی اور اس نے باتھ روم ایسیڈ کا استعمال کرلیا جس کے سبب وہ فوت ہوگئی۔