نئی دہلی: پولیس نے میرٹھ میں دن دیہاڑے ایک نوجوان کے قتل کے معاملے کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے متوفی کی بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ تینوں ملزمین بھولا بالمیکی، ارجن عرف سونو سینی، ہرش سوم کی تلاش جاری ہے، تینوں نے مل کر اس واردات کو انجام دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر قتل کی سازش کی تاکہ کسی کو اس پر شک نہ ہو۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت درج کرکے تحقیقات شروع کی تو پولیس بھی حیران رہ گئی۔واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ بیوی ارچنا نے اپنے شوہر ارون کو قتل کرنے کیلئے اپنے عاشق سوربھ ٹھاکر سے شوٹر کی خدمات حاصل کی تھیں اور پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ پولیس کے مطابق ارچنا کا سوربھ ٹھاکر کے ساتھ پانچ سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔ شادی کے بعد بھی وہ اپنے عاشق سے بات کرتی تھی،ارچنا کی شادی اس سال 22 جون کو باغپت کے ارون سے ہوئی تھی۔بیوی نے پولیس کو یہ کہہ کر گمراہ کیا کہ ڈکیتی کے خلاف احتجاج کرنے پر بدمعاشوں نیشوہرکا قتل کیاجبکہ ارون کے گھر والوں نے بہو ارچنا اور اس کے عاشق سوربھ پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ ارون ایک آن لائن شاپنگ کمپنی میں کام کرتا تھا۔ بتایا گیا کہ ارچنا شادی کے بعد بھی اپنے عاشق سے بات کرتی تھی۔