ملک میں کرونا وائرس سے ہزاروں لوگ متاثرہورہے ہیں۔ میڈیا کے کچھ حصہ نے تبلیغی جماعت اور اس کے مرکز نظام الدین کو نشانہ بناتے ہوئے کرونا وائرس کے ملک میں پھیلاؤ کا مسلمانوں کو ذمہ دار ٹہرانے کی کوشش کی ہے
مگر تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک وہ تبلیغی بھائی جنھیں قرنطین میں رکھا گیا تھا صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جارہے ہیں۔
اسی ضمن میں عالمی امیر برائے تبلیغی جماعت مولانا سعاد نے ایک تحریر اور اڈیو ریکارڈنگ جاری کرتے ہوئے ایسے تمام تبلیغی بھائی جو قرنطین میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے باہر ائے ہیں ان سے اپیل کی ہے کہ
وہ انسانیت کی بقاء اور عالمی وباء کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے اپنے خون(پلازمہ) کاعطیہ دیں۔ مولانا سعاد کی اپیل جس میں کہاگیا ہے کہ
حضرت جی مولانا سعد صاحب نے تبلیغی جماعت کے کارکنوں سے درخواست کی کے جو اب اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں (کوویڈ 19) دوسروں کو خون کا پلازما عطیہ کریں جو ابھی تک اس مرض سے لڑ رہے ہیں اور زیر علاج ہیں
“پر عمل کرتے ہوئے تمام تبلیغی بھائی اپنے خون کا عطیہ پیش کریں اور انسانیت کی خدمت عین اسلامی تعلیمات کا محور اور سنت رسول مقبول ﷺ ہے۔ اڈیو اور اپیل بھی مندرجہ ذیل میں پیش کی گئی ہے ضرورسماعت فرمائیں
Blood donate request for plasma therapy from hazrat maulana saad sb