عالمی سطح پر کویڈ19کے معاملات 33ملین تک کے قریب۔ جانس ہاپکنس یونیورسٹی

,

   

واشنگٹن۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے بموجب عالمی سطح پر کرونا وائرس کے جملہ معاملات33ملین کے نشان کے قریب تک پہنچ گئے ہیں‘ وہیں اموات 996,000سے زائد ہوگئے ہیں۔

تازہ جانکاری میں یونیورسٹی کے سی ایس ایس ای نے انکشاف کیاہے کہ پیر کی صبح تک جملہ معاملات 32,997,556تک پہنچ گئے ہیں جبکہ 996,674اموات درج کئے گئے ہیں۔

سی ایس ایس ای کے بموجب مذکورہ دنیا کا سب سے متاثرہ ملک ہے جہاں پر معاملات اوراموات بالترتیب 7,113,666اور204,750ہوگئے ہیں۔

ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں پر کویڈ کے معاملات5,992,532تک پہنچ گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 94,503ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹاپ 15متاثرہ ممالک میں برازیل4,717,991‘ روس1,146,273کولمبیا813,056‘ پیرو800142‘میکسیکو730,317‘ اسپین716.481‘ارجنٹائن 711325‘ساوتھ افریقہ 670,766‘ فرانس 552,473‘ چیلی 457,901‘

ایران 446,448اور یوکے437516‘بنگلہ دیش 359,148‘ عراق 349,450‘اور سعودی عربیہ 333193‘مذکورہ سی ایس ایس ای نے یہ اعداد وشمار دیکھائے ہیں

۔برازیل فی الحال اموات میں 141,741کے ساتھ سرفہرست ہے۔دس ہزار سے زائد جن ممالک میں اموات ہوئے ہیں ان میں میکسیکو76,430‘ یوکے42,077‘ اٹلی35835‘ پیرو32142‘ فرانس31765‘اسپین31232‘ایران 25,589‘کولمبیا25488‘

روس 20239‘ ساوتھ افریقہ 16398‘ارجنٹائن15749‘چیلی12641‘ ایکویڈر11279اور انڈونیشیا10,286کے نام شامل ہیں