عالمی مقابلہ جیتنے والی ٹینس کھلاڑی نینا جیسوال کا نوجوانوں کو پیغام۔ ویڈیو

,

   

والدین کی خدمت‘ حصول علم روح کو سنوارنے کا بہترین ذرائع‘ ایشوریہ رائے کی طرح حسن کے مقابلے میں کامیابی بہت آسان ہے‘ مگر روح کو سنوارنے کے لئے کافی مشقت کرنا پڑتا ہے اور اگر اس میں خاص طور پر لڑکیاں کامیاب ہوجاتی ہیں توانہیں ہر محاذ پر کامیابی حاصل ہوگی۔

دراصل نینا جیسوال مولانا آزاد نیشنل آردو یونیورسٹی کے ایک پروگرام کے دوران طلبہ وطالبات سے مخاطب تھیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کی سب سے کم عمر دسویں جماعت کی طالب علم اور کم عمر جرنلزم گریجویٹ کا اعزازانہیں حاصل ہے مگر انہوں کبھی بھی چہرہ سنوارنے میں وقت نہیں لگایا بلکہ ہمیشہ روح کو پاک رکھنے کی کوشش کی۔

نینا نے والدین کی اہمیت او ربالخصوص والدہ کے ساتھ حسن سلوک کا پیغام بھی دیا۔ بارہ منٹ کے اس خوبصورت خطاب میں نینا نے بہت ساری باتیں جس کو آپ ضرور سنیں۔ پیش ہے ویڈیو

YouTube video