باسیل(سوئزر لینڈ)۔ شٹل کھلاڑی پی وی سندھو اتوار کے روز پہلی ہندوستانی بنیں جس نے ڈی ڈبلیو ایف عالمی مقاملہ میں جیت حاصل کی ہے‘جاپان کی نوزومی اکھوہارا کو21-7‘21-7سے محض 36منٹ میں میں یکطرفہ مقابلہ میں جیت حاصل کی۔
سندھو کے گولڈ ہندوستان کے لئے دوسرا میڈل اس سال میں ہے جبکہ سائی پراناتھ نے سنگل زمرے میں براؤنز میڈل حاصل کیاہے۔پچھلی مرتبہ سال2017میں عالمی مقابلے کے فائنل میں سندھو اور اکھوہارا کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔
تقریبا دو گھنٹو ں تک چلے اس مقابلے میں بالآخر اوکھوہارا کی جیت ہوئی تھی۔
سندھو دوبارہ2018میں فائنل تک رسائی میں کامیاب رہیں‘ مگر اسپین کی کارولینا مرین نے انہیں شکست دی۔
تاہم سندھو نے اس مرتبہ سابق کی تمام رواتیوں کو توڑ دیا‘ اور اپنے مقدمقابل کھلاڑی پر پوری طرح حاوی ہوکر کم وقت میں اس کو دھول چٹانے میں کامیابی حاصل کی۔پورے مقابلے میں جاپانی کھلاڑی سندھو کے مقابلے میں بہت پیچھے دیکھائی دے رہی تھیں‘
مقابلے کے پہلے روانڈ میں ایک مرتبہ جیت حاصل کرنے کے تمام اٹھ روانڈ میں جاپانی کھلاڑی سندھو سے غضب سے بچتی دیکھائی دے رہی تھیں۔
گرتی پڑتے ہوئے اکھوہارا نے کسی طرح دو پوائنٹ حاصل کئے جبکہ سندھو نے 11-4سے آگے رہیں۔ سندھو اورجاپانی کھلاڑی کے درمیان میں یہ سولہواں مقابلہ تھا۔
سندھو اب9-7سے ہیڈ ٹو ہیڈ آگے ہے‘ جس میں تین جیت اور کم سے کم پانچ مقابلے اتوار سے قبل ہوئے ہیں