عالمی مقابلہ 2019: میں جیت کے بعد معین علی نے کہا، ہماری ٹیم میں ہر طرح سے اتحاد ہے

,

   

تنازعات سے بھرے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر اپنا میڈن ورلڈ کپ جیتا۔ جیت کے بعد معین علی نے کہا کہ ہم تمام کھلاڑیوں کو ایک دوسرے پر بھروسہ ہے اور یہی چیزاس جیت کی سب سے خاص بات ہے۔ وہیں ہم سبھی کے دل میں ایک دوسرے کیلئے عزت واحترام بھی کافی ہے۔

معین نے”دا گارجین” میں لکھی اپنی تحریر میں کہا کہ سپراوورمیں جب ہمیں 15 رن ڈفینڈ کرنے تھے تو ہم سب کا بھروسہ جورفاآرچرپرتھا۔ ہمارے ڈریسنگ کے سبھی کی بات کا احترام کیا جاتا ہے۔ اس کا اندازہ آپ اسی بات سے لگا سکتے ہیں کی پریس کانفرنس میں انگلش کپتان آئن مارگن نے کہا تھا کہ ان کے ساتھ اللہ ہے کیونکہ عادل رشید نے ان سے یہ کہا اور اس بات نے انہیں یقین دلایا۔

مارگن اکثر ہمیں کہتے ہیں کہ میدان کے اندر اور باہر ہماری ٹیم  میں لوگ مختلف جگہوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور یہ ہماری طاقت ہے۔ ہماری ٹیم کو لیکر کئی باتیں ہوئیں۔ ٹیم میں آدھے کھلاڑی انگلینڈ کے نہیں ہیں جبکہ سب کا مقصد ایک ہی ہو تو یہ قطعی معنی نہیں رکھتا کہ کون کہاں سے ہے۔

معین علی نے کہا کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی انگلینڈ کی نہیں ہیں۔ ان کی ثقافت مختلف ہے، ان کا مذہب الگ ہے لیکن پھر بھی ہم ایک ٹیم ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اتحاد ملک کو متحد کرنے کیلئے بھی ہے۔ آپ ایک مرتبہ واپس سے دیکھ سکتے ہیں کہ ٹیم شیمپین سے جشن منا رہی تھی تب میں اورعادل رشید دونوں پوڈیم سے نیچے اترگئے تھے اور ہمیں عجیب لگاکہ لوگ ابھی تک یہی سوچ رہے ہیں کہ یہ عجیب ہے کہ ہم ایسا کرتے ہیں۔ ہم ہمارے ساتھیوں کا احترام کرتے ہیں اور ایسا کرنے کی ان کی خواہش ہے۔ وہ ہماری منظوری کا احترام کرتے ہیں۔ یہ کافی آسان ہے۔ یہی ہماری طاقت ہے اور ہماری ٹیم ہے۔