عالمی پروازوں پر امتناع میں ہندوستان نے 31اکٹوبر تک توسیع کردی

,

   

پچھلے ایک سال سے مذکورہ ملک وندے بھارت پروازایں کئی ممالک کے لئے چلارہا ہے۔
نئی دہلی۔کویڈ19کے حالات پر غور کرتے ہوئے مقرر کمرشیل پروازوں پر امتناع میں ہندوستان نے 31اکٹوبر تک توسیع کردی ہے۔

منگل کے روز جاری کردہ ایک اعلامیہ میں مذکورہ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایویشن (ڈی جی سی اے) نے تاہم کہاکہ ”یہ تحدیدات خاص طور سے ریگولریٹری کی جانب سے منظور شدہ اور عالمی تمام کارگو اپریشنس کے لئے لاگو نہیں ہوں گے“۔

مذکورہ ہوا بازی ریگولیٹرنے مزید کہاکہ یہ مقرر عالمی پروازوں کو منتخب راستوں پر ایک معاملے سے دوسرے معاملے کے اثاس پر منظوری ہوگی“۔

مذکورہ مرکزی حکومت نے کویڈ19کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے پچھلے سال 23مارچ پر عالمی پروازوں کی اپریشن پر روک لگادی تھی۔

تاہم پروازوں پر امتناعات میں بعد میں ائیر ببل انتظامات کے تحت بعض ممالک کے لئے نرمی لائی گئی۔

ہندوستان نے25ممالک کے لئے ائیر ببل انتظامات کیا ہے۔پچھلے ایک سال سے مذکورہ ملک وندے بھارت پروازایں کئی ممالک کے لئے چلارہا ہے۔