عالمی کتاب میلے میں شارجہ پویلین لوگوں کی توجہہ کا مرکز

,

   

روایتی رقص پر خوب جھومے حاضرین ‘عالمی کتاب میلے کے پہلے روز اہم شریک ملک شارجہ کے ہال کا بھی افتتاح عمل میںآیا‘ نابیناؤں کے لئے بریل میں لکھی کتابوں کے علاوہ مختلف اہم تصانیف وثفافی وراثت کے ساتھ شارجہ کے قلم کاروں نے بھی شرکت کی۔

نئی دہلی۔ نئی دہلی میں منعقد کئے جانے والے 27ویں عالمی کتاب میلے کے پہلے دن شارجہ پویلین کا افتتاح وزیر شارجہ شیخ فہیم بن سلطان القاسمی شارجہ بک ٹرسٹ کے چیرمن احمد بن رقادالعمیر ی او رسفیر شارجہ درہند ڈاکٹر احمد بن رقادالعمیری او رسفیر شارجہ ہند ڈاکٹر احمد بن بناکے ہاتھوں عمل میں آیا۔

کتاب میلے کے اہم شریک ملک کے طور پر شرکت کرنے والے شارجہ کی جانب سے آنے والے مختلف پبلی شرزاور رائٹر نے شرکت کی ۔

اپنی شان وشوکتکے مصداق الگ ہی شکل وصورت کے لئے ہوئے ہال نمبر 7ای میں قائم کئے جانے والے شارجہ کی پویلین میں داخلہوتے ہی ایسا محسو س ہوتا تھا کہ جیسے ہندوستان کے بجائے عرب ملک میں جاپہنچے ہیں۔

جہاں ایک جانب مختلف کتابوں کے اسٹال نظر آرہے تھے وہیں دوسری جانب ہال کے وسطی حصہ میں ہاتھوں میں دفف اور ڈھول بجاکر اور تلوار کی طرح چھڑیاں نچاتے ہوئے قبائیلی انداز میں روایتی رقص پیش کرتے ہوئے فنکاروں کی ٹولی نظر ائی۔

فنکاروں کے عربی زبان میں پیش کئے جانے والے گیت کی آواز نے ہال میں داخل ہونے والے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا شروع کردیا ہے او ردیکھتے ہی دیکھتے ہندوستانی شائقین کا ہجوم ان فنکاروں کے چہارسمت اکٹھا ہونے لگا۔

کوئی ویڈیو بنا رہاتھا تو کوئی اپنی تصویر ان کے ہمراہ لینے کے لئے بتیاب نظر آیا۔ اسی حصہ کے ایک جانب چند حجان مگر روایتی لباس میں ملبوس خواتین نظر ائیں جو شارجہ کا مخصوص قسم کا حلوہ اور قہوہ پیش کررہی تھیں۔

شارجہ کا مخصوص عطر بھی ان خواتین کی جانب بطور نذرانہ پیش کیاجارہاتھا۔ ہال میں اس قسم کی ویڈیو تھیں جن میں شارجہ کے فن وثقافت اور تہذیب کی معلومات فراہم کری جاسکے۔

نابینا افراد کے لئے برل میں لکھی جانے والی کتابوں میں نیش رن اے ٹری( ناول) بچوں کی کتاب فرائیڈ ے اینڈ فرینڈ اسٹاکر اپ وغیر ہ موجود تھیں۔

جس طرح ہندوستان میں اُردو کیلی گرافی کا ایک الگ ہی مقام ہے اسی طرح شارجہ میں بھی خطاطی کے ایک سے بڑھ کر ایک شاہکار موجود ہیں او راسی فن کی نمائندگی کرنے والے کیلی گرافر خالد اجلاف اپنے مخصوص فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے یہاں ائے ہوئے ہیں۔

خالد اجلال کی کیلی گرافی کو دیکھ کر ہندوستانی غیرمسلم شائقین متاثر ہوئے بنا نہیں رہ رہے تھے۔

یہاں موجود شارجہ سے ائے عربی زبان کے شاعر ا رقلم کار تلال الصابری نے کہاکہ یہ ایم اہم کوشش ہے جس کے ذریعہ دونوں ممالک کے ایک دووسرے کے اور بھی زیادہ قریب آپائیں خاص طور پر فن وثقافت ایک اہم شعبہ ہے جس کے ذریعہ ایک دوسرے کو جاننے کا موقع فراہم ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ شارجہ سے مختلف قلم کاروں کا وفد جیب یوسف عبداللہ کی نمائندگی میںیہاں آیا ہوا ہے جس میں شارجہ کے ایک سے بڑھ ایک زبان عربی کے افسانہ نگا ر ‘ شاعر ناولسٹ وغیر ہ شامل ہیں۔