عالمی یوم تھیٹر پر مبارکباد! وزیراعظم پر راہول کا طنز

   

نئی دہلی 27، مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے کامیاب ‘ شکتی مشن ’کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب کرنے پر طنز کرتے ہوئے انہیں‘ یوم عالمی تھیٹر ’کی مبارک باد دی۔ گاندھی نے ہندوستانی دفاعی تحقیق تنظیم کو ڈی آر ڈی ’مشن شکتی‘’ کے لئے مبارک دی اور کہا کہ اس کے اس کام پر ہمیں فخر ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے مشن شکتی کی میابی کا اعلان قوم کے نام خطاب کرنے کے لئے مودی پر طنز کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا’’میں وزیر اعظم کو بھی’ یوم عالمی تھیٹر‘ پر بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔ واضح ہے کہ ملک نے آج کسی بھی سٹلائٹ کو خلا میں ہی مار گرانے کی صلاحت حاصل کی ہے اور ہندوستا ن دنیا کی چوتھی خلائی سپرپاور بن گیاہے ۔ اس کا علان وزیر اعظم نے قوم کے نام خطاب سے کیا ۔ آج ہی دنیا میں یوم عالمی تھیٹر بھی منایا جا رہا ہے ۔