عالمی یوم یونانی میڈیسن یادگار مجلہ 2022 ڈاکٹر اُم الفضل کے نام منسوب

   

نئی دہلی: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی ایک میٹنگ بابت 12 فروری 2022 ‘عالمی یونانی میڈیسن ڈے ’ ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں حسب سابق 12 فروری عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے موقع پر شائع ہونے والے مجلہ کو سابق ڈائرکٹر سی سی آر یو ایم محترمہ ڈاکٹر اُم الفضل کے نام منسوب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ام الفضل صاحبہ یونانی کونسل کے قیام سے ہی اس کے فروغ و ارتقا میں سرگرم رہی ہیں۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ مذکورہ مجلہ کے ایڈیٹوریل بورڈ میں ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی، ڈاکٹر شمس الآفاق، ڈاکٹر ایم عرفان نجف علیمی، ڈاکٹر وسیم احمد اعظمی، ڈاکٹر سیّد احمد خاں شامل ہیں۔