عالم اسلام بھی کوروناسے شدیدمتاثر

   

استنبول ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالم اسلام بھی کوروناوائرس سے شدید متاثر ہے۔ ترکی میں سب سے زیادہ 1,66,422 افراد متاثر ہوئے وہاں 4609 افراد لقمہ اجل بنے۔ ایران میں 1,60,696 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 8,012 افراد کی موت ہوئی۔ سعودی عرب میں 580 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے۔ وہاں متاثرین کی تعداد 91,182 بتائی جاتی ہے۔ مملکت قطر میں 62160 افراد متاثر ہوئے۔ 45 افراد ہلاک ہوئے۔ بنگلہ دیش میں 55,140 افراد متاثر ہوئے۔ 746 اموات وہاں درج کی گئیں۔ متحدہ عرب امارات میں 36359 لوگ متاثر بتائے جاتے ہیں۔ 270 لوگ اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔ کویت میں 29,359 لوگ متاثر ہوئے وہاں 230 ہلاکتیں ہوئیں۔ مصر میں 1088، انڈونیشیا میں 1698، افغانستان میں 299، عمان میں 67، بحرین میں 20، عراق میں 256، ملائشیامیں 115 اور مراقش میں 206 لوگ متاثر ہوئے۔