عالم دین مولانا اعجاز عرفی قاسمی سخت علیل، دعائے صحت کی اپیل

   

نئی دہلی: معروف عالم دین، آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے قومی صدر مولانا اعجاز عرفی قاسمی جوان دنوں اپنے وطن کلٹی آسنسول میں مقیم ہیں، سخت علیل ہیں اور آسنسول کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے ۔ مولانا کے صاحبزادے اسعد مختار نے بتایا کہ مولانا جو عیدکے سلسلے میں کلٹی آسنسول آئے ہوئے تھے ، سخت علیل ہیں، مولانا پہلے سے ہی موذی مرض شوگر میں مبتلا ہیں،کمزوری، نقاہت اور دیگر پریشانیوں کے باعث انہیں آسنسول کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں خاص طور پر علمائے کرام سے گزارش کی ہے کہ مولانا کے لئے دعائے صحت اور شفائے کاملہ عاجلہ کی درخواست کی ہے ۔ اس کے علاوہ متعدد تنظیموں اور علمائے کرام نے مولانا کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔