عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کی

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کی ہے ۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلم ‘براہمستر’ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا عالیہ نے اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ ایک رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں رنبیر عالیہ کو بوسہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں دونوں ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں عالیہ نے لکھا ہے ، ہوم اور ایک انفینٹی ایموجی بھی بنایا گیا ہے ۔رنبیر کپور نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد ان کی زندگی بہت دلکش ہوگئی ہے ۔ وہ روزمرہ کے کاموں کے لیے بھی عالیہ پر مکمل انحصار کرتے ہیں، اگر مجھے معلوم نہ ہو کہ عالیہ کہاں ہے تو میں نہ تو باتھ روم جاتا اور نہ ہی کچھ کھاتا ہوں۔ میرے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ عالیہ میرے ساتھ ہو۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کریں یا بات کریں، وہ بس میرے پاس بیٹھی ہونا چاہئے ۔